ڈیفنس سے 17غیرقانونی ٹیلیفون ایکسچینج پکڑے گئے
پی ٹی سی ایل کے دو سابق ملازم عبدالطیف اور سعید نواز گرفتار،آلات ضبط.
پی ٹی سی ایل کے دو سابق ملازم عبدالطیف اور سعید نواز گرفتار،آلات ضبط۔ فوٹو: فائل
ایف آئی اے نے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں نصب 17 غیرقانونی ٹیلی فون ایکسچینج قبضے میں لے کر پی ٹی سی ایل کے دو سابق ملازمین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ڈیفنس خیابان بخاری کے ایک فلیٹ سے غیرقانونی گیٹ وے ایکس چینج چلائے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر بیرون ملک سے آنے والی ٹیلی فون کالز پاکستان کے مختلف شہروں کے نمبروں پر منتقل کی جاتی ہیں، اس سلسلے میںڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک نے اپنی نگرانی میں ایف آئی اے کے سینئر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ہفتے اور اتوارکی درمیانی رات خیابان بخاری پر واقع فلیٹ پر چھاپہ مارا تو ایک ہی فلیٹ سے جدید ترین 17 ٹیلی فون ایکس چینج برآمد ہوئے جو الماریوں میں نصب کیے گئے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک ٹیلی فون ایکس چینج میں 8 موبائل سمیں نصب کی جاتی ہیں اور بیرون ملک سے آنے والی ایک منٹ کی ٹیلی فون کال کو پاکستان کے نمبر پر منتقل کرنے پر 23 روپے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل کے گیٹ وے ایکس چینج سے آنے والی کالز کیلیے 50 روپے وصول کیے جاتے ہیں، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ پکڑے جانے والے گیٹ وے ایکس چینج ایک مہینے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے ٹیکس سے محروم کررہے تھے۔
جبکہ چھاپے کے وقت غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج کے مالک عبدالطیف اور ان کے شراکت دار سعید نواز کو بھی گرفتار کرلیا گیا، دونوں افراد پی ٹی سی ایل کے سابق ملازم ہیں اور طویل عرصے سے غیرقانونی گیٹ وے ایکس چینج کے کاروبار سے منسلک ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سائبر کرائم سرکل نے غیرقانونی گیٹ وے ایکس چینجز کیلیے استعمال ہونے والے آلات اور کمپیوٹرز وغیرہ قبضے میں لے لیے ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔