بیشترمیدانی علاقوں میں بارش پہاڑوں پربرفباری
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں لینڈسلائیڈنگ سے 2 مکان تباہ ،ٹریفک بھی معطل.
بارش گندم کی فصل کیلیے بہترین ہے، آم کے باغات کونقصان کا اندیشہ ہے، ماہرین۔ فوٹو ایکسپریس
ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری سے سردی پھربڑھ گئی ہے۔
اتوارکوسب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 10 ملی میٹرہوئی۔ مری، گلیات اورسوات میں وقفے وقفے سے جاری برف باری اور بارش کے باعث سیاحوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اورکل بالائی پنجاب (راولپنڈی'گوجرانوالہ' سرگودھا ڈویژن، مکران' قلات ڈویژن اورکشمیر گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھاربارش ،جنوبی پنجاب' بالائی سندھ میں کہیں کہیں اورجنوبی سندھ میں چندمقامات پر بارش جبکہ مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،کشمیر،گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں شدید برف باری کاامکان ہے۔
دریں اثنا اے پی پی کے مطابق بارش سے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 مکان تباہ ہوگئے۔ ادھر منٹھار، ججہ عباسیاں، ظاہر پیر اورنواحی علاقوں میں ہلکی بارش پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت بارش گندم کی فصل کے لیے بہترین جبکہ آم کے باغات کو نسبتاً نقصان کا اندیشہ ہے اور موسم پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوںگے' گرمیوں کا موسم چونکہ زیادہ طویل ہو چکا ہے اس لیے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ سرد موسم کا دورانیہ چند دن مزید بڑھ جائے گا۔