وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا خواجہ آصف

رینٹل پاور کیس میں عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس دلوا کر کرپشن کو بے نقاب کیا۔

برسر اقتدار آکر 2 سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے،جنگ موڑمیں جلسہ سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور کرپشن کا دور دورہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے موضع جنگ موڑ میں اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ذریعے عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس دلوا کر کرپشن کو بے نقاب کیا ہے ۔




مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آکر2 سال کے قلیل عرصے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی اور برسر اقتدار آنے کے فوری بعد بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔
Load Next Story