سعودیہ میں نواز شریف کی مشرف سے ملاقات نہیں ہوئی ترجمان ن لیگ

نوازشریف عمرے کی ادائیگی کیلیے گئے ہیں وہاں انھوں نے کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کی.

صدرن لیگ 8فروری کو نوشہروفیروز میں جلسے سے خطاب کرینگے،ظفرعلی شاہ شامل ہونگے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے ترجمان نے سعودی عرب میں مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں نوازشریف سے سابق صدرپرویزمشرف کی ملاقات سے متعلق میڈیارپورٹ کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ رپورٹ بے بنیاداورحقائق کے منافی ہے۔

نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب گئے ہیں وہاں ان کی کوئی سیاسی سرگرمی ہوئی اور نہ ہی کسی سے ملاقات طے ہے۔ترجمان نے کہاکہ نوازشریف سے سابق صدر پرویز مشرف کی ملاقات کی خبریں پھیلانے والے جھوٹاپروپیگنڈاکررہے ہیں،نواز شریف5فروری کوعمرہ کی ادائیگی کے بعدوطن واپس آجائیں گے۔




آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف8فروری کونوشہروفیروزمیں جلسہ عام سے خطاب کریںگے،اس موقع پرپیپلزپارٹی کے ایم این اے ظفر علی شاہ باقاعدہ طورپرن لیگ میں شمولیت کااعلان کریں گے۔جلسے میں قوم پرست جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہونگے ۔ واضح رہے کہ ظفر علی شاہ پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں تاہم وہ 8فروری کے جلسے میں باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کریں گے۔
Load Next Story