مفاہمتی پالیسی سے جمہوریت مستحکم ہوئی ہے قائم علی شاہ

وزیر اعلیٰ ہائوس میں پیپلز پارٹی سندھ کا پارلیمانی اجلاس ، 62 ارکان اسمبلی کی شرکت

کراچی: وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ پیپلزپارٹی سندھ کے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی فہم وفراست، دانشمندی اور دوراندیشی کے باعث آج ملک میں اسمبلیاں تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی مدت پوری کررہی ہیں۔

وہ اتوار کی شب وزیر اعلیٰ ہائوس میں پیپلز پارٹی سندھ کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں اور مفاہمتی پالیسی کے سبب آج ملک میں جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کے ممبران کو اسمبلی میں5سال کی آئینی مدت کی تکمیل پر مبارکباد دی۔




پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میںآج (پیر) کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، صوبائی وزرا ایاز سومرو، آغا سراج درانی اور دیگر نے اسمبلی میں5سال پورے ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شہیدبینظیر بھٹو کی روح کو ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ان کی قابل، پر اعتماد اور بھرپور قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر62 ارکان اسمبلی موجود تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story