افغانستان میں آپریشن اہم کمانڈر سمیت21جنگجو ہلاک متعدد زخمی
فورسزنے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان ٹھکانے کو نشانہ بنایا
مختلف صوبوں میں داعش کے 5 سینئر رہنماؤں سمیت 13 جنگجو مارے گئے ،طالبان کی بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ فوٹو: رائٹرز/فائل
افغانستان میں آپریشن کلین اپ ، جھڑپیں، امریکی ڈرون اور فضائی حملوں میں اہم کمانڈر، داعش کے 5سینئر رہنماؤں سمیت 21 جنگجو ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی گورنر نصرالدین نظاری نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 8 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ دریں اثنا افغان وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف صوبوں میں آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 5 داعش کارکنوں سمیت 13 جنگجو ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا کہ فضائی حملوں کے دوران طالبان کی زیر ملکیت بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔افغان خبررساں ادارے ''خاما پریس '' کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ جاؤزجان میں امریکی ڈرون کے حملے میں داعش کے 5سینئر رہنما مارے گئے ۔
مقامی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملہ افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔صوبائی سیکیورٹی چیف عبدالحافظ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں داعش کے 10جنگجو ہلاک ہوئے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والوں میں جاؤزجان صوبے میں دہشت گرد گروپ کا مرکزی کمانڈر ملا عبدالحد عرف حزب اللہ بھی شامل ہے جبکہ دوسرے داعشی رہنماؤں کی شناخت کمانڈرمحب اللہ ،کمانڈر محبوب اللہ ،کمانڈر صدرالدین اور کمانڈر فیض ملنگ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈرون حملہ جمعے کو ضلع قوس ٹاپا کے علاقے مرزئی میں کیا گیا تھا۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے اہم کمانڈر ملا بشیر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی گزشتہ رات کو صوبہ وردک کے ضلع نرخ میں کی گئی تھی جس میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ خود ساختہ گورنر ملا بشیر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہو گئے۔