فیڈرل بی ایریا ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان ہلاک ایک زخمی
اہل محلہ نے 2 ڈاکوئوں کو پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ڈاکوؤ ں کو چھڑایا
ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ، انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج فوٹو: فائل
فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے شفیق کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے جنھوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ڈاکوئوں کر پکڑلیا اور تشدد کے بعد انھیں پولیس کے حوالے کردیا۔فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے بلاک 22 میں واقع شفیق کالونی میں سلطان بلڈنگ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 2 ڈاکو داخل ہوگئے اورلوٹ مار شروع کردی۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق مذکورہ مکان میں ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے 7 افراد مقیم ہیں جو مظفر گڑھ سے روزگار کے سلسلے میں کراچی آئے ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران 35 سالہ محمد رمضان ولد عبدالواحد ہلاک اور 22 سالہ محمد صدیق ولد غلام حیدر زخمی ہوگیا ، فائرنگ اور شور شرابے کے باعث فوری طور پر علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے جنھوں نے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاقب کے بعد پکڑلیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو مشتعل افراد کے چنگل سے چھڑایا اور طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوئوں کی شناخت سلیم ولد عبدالغنی اور محمد عمر ایاز ولد سید علی شاہ کے نام سے ہوئی ، دونوں ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ، مقتول محمد رمضان مقامی گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ، ورثا میت لے کر آبائی علاقے مظفر گڑھ روانہ ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 6/13 بجرم دفعہ 392 * 397 * 324/34 کے تحت درج کرلیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔