کرپٹ ٹولہ غلاف کعبہ میں بھی چھپے تو لوٹی دولت واپس لیں گے سراج الحق
ریمنڈ ڈیوس کے بھائیوںکے لیے الیکشن یوم حساب بنا دیںگے، انتخاب کنونشن سے خطاب
بددیانت حکمرانوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے، کشمیر کاز سے غداری کرنیوالا پاکستان کا غدار ہے، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کرپٹ اوربددیانت ٹولہ غلاف کعبہ میں بھی جا چھپے تونکال کر لوٹی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الحمرا ہال لاہور میں جماعت اسلامی پنجاب کے قومی انتخابات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کیخلاف آنے والا فیصلہ کرپشن کے مگر مچھوں کو گھیرنے کی قومی تحریک کا آغاز ہوگا۔ کرپٹ حکمرانوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے، عوام ڈاکٹر عافیہ صدیقی، یوسف رمزی اور ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کرنیوالے ریمنڈ ڈیوس کے بھائیوں کیلیے الیکشن کو یوم حساب بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز سے غداری کرنیوالا پاکستان کا غدار ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہیں جو پارٹیاں اور جھنڈے بد ل بدل کر اقتدار میں آتے اور قومی دولت لوٹتے رہے ہیں۔ ہم ڈنڈے اور بندوق کے زور پر نہیں، عوام کی تائید سے انقلاب لائیںگے۔ کرپشن کیخلاف تحریک چلائی اور اسے منطقی انجام تک بھی ہم ہی پہنچائیں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دونوں نے بہاولپورکا دورہ کیا مگر دو سو پاکستانیوں کے زندہ جل جانے کے باوجود بہاولپور میں ایک برن سینٹرکے قیام کا اعلان تک نہیں کیا۔ سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بعدازاں کنونشن سے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، میاں مقصود احمد، زبیرگوندل، احمد بلال صوفی نے بھی خطاب کیا۔