قائمہ کمیٹی مذہبی امور نئی کمپنیوں کیلیے حج کو ٹا کی تقسیم مسترد
2 سو سے زیادہ کوٹا رکھنے والی کمپنیوں کا کوٹہ 10 فیصد کم کر کے نئی کمپنیوں کے لیے مختص کرنے کی ہدایت
تمام ادارے آئین کی پاسداری کریں، ذیلی کمیٹی، پولیس پارلیمنٹرین کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرے، سینیٹ کمیٹی فوٹو: فائل
قائمہ کمیٹی وزارت مذہبی امورنے نئی کمپنیوں کوحج کوٹا کی تقسیم مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نئی کمپنیوں کے لیے کوٹا تعین کیا جائے، پرائیویٹ اسکیم کے 71 ہزار میں سے 10 فیصد کوٹا کاٹ کر نئی کمپنیوں کو الاٹ کیا جائے، کمیٹی نے بھی تجویز دی کہ 100 افراد سے زائدکوٹا کی حامل کمپنیوں کے کوٹہ میں سے کٹوتی کی جائے اورنئی کمپنیوں کوکوٹا الاٹ کیا جائے۔
کمیٹی کا اجلاس حافظ عبدالکریم کی زیرصدارت ہوا جس میں علی خان، میاں عبدالغفار، شگفتہ جمانی سمیت وزارت مذہبی امور کے افسران اور وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے بھی میں شرکت کی،وزارت کے حکام نے بتایاکہ 21 کمپنیاں ایسی ہیں جن کا 200 سے زائد کوٹہ ہے، قائمہ کمیٹی نے آئندہ پیر تک وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا،سینیٹ کی ذیلی کمیٹی تفویض کردہ قانون سازی کے اجلاس میںکنوینرسینیٹر داؤد اچکزئی نے کہاکہ تمام اداروں کوآئین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا کردار اداکرنا چاہیے تاکہ حکومتی احکام کو موثر انداز میں اجاگرکیاجاسکے۔
کمیٹی نے ہدایت دی کہ وزارت،اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ، وزارت قانون اوردوسرے متعلقہ فریقین کے پچھلے تمام اجلاسوں کی کارروائی میں زیربحث تجاویز ، سفارشات اور مندرجات سے 31 جولائی تک تحریری طور پر ذیلی کمیٹی کو تفصیلات فراہم کی جائیں، سینیٹ کمیٹی برائے قواعدوضوابط واستحقاق نے پاکستان کی پولیس کوعوام اورخاص طورپر پارلیمنٹرین کیساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اوراس حوالے سے ڈی آئی جی پولیس پختونخوا کوہدایت کی کہ وہ آئی جی پولیس کے ذریعے پختونخواکی پولیس کے لیے ہدایت نامہ جاری کریں، کمیٹی نے سینیٹر میاںعتیق کی تحریک استحقاق کے معاملے کی بھی رپورٹ کی منظور ی دے دی ۔