کراچی قبروں سے مردوں کی ہڈیاں نکال کر فروخت کرنے والے3 ملزمان گرفتار
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کو اسماعیل گوٹھ قبرستان میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل
پولیس نے مقامی قبرستان میں موجود قبروں سے مردوں کی ہڈیاں نکال کر فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو اسماعیل گوٹھ قبرستان میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان قبروں سے مردوں کی ہڈیاں نکال کر جادو ٹونے کی غرض سے فروخت کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قبرستان سے مردوں کی ہڈیاں چوری ہونے کی شکایات کے بعد ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔