پاکستانی ڈرامہ آج بھی ناظرین کی توجہ کامرکز ہےاعجاز اسلم

پہلے فنکاروں کو اپنے اسٹیشن تک محدود رہنا پڑتاتھا لیکن اب چاروں صوبوں کے فنکارایک ساتھ کام کررہے ہیں

کوشش ہے کہ ہم ایسے ڈرامے زیادہ سے زیادہ تیارکریں جن کو دیکھ کرناظرین انٹرٹین ہوں، اعجاز اسلم۔ فوٹو : فائل

ٹی وی کے معروف اداکاراعجاز اسلم نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ ماضی کی طرح آج بھی ناظرین کی توجہ کامرکز ہے۔


لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی رات کے وقت پاکستانی ڈرامہ دیکھتی ہے اورہمارے کام کوسراہتی ہے۔ جس کا ثبوت ڈراموں کی پسندیدگی کے حوالے سے آنیوالے خطوط، ای میلز اورایس ایم ایس ہیں۔ ان خیالات کااظہاراعجاز اسلم نے گزشتہ روز لاہورمیں ''نمایندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہوگا کہ ہمارے ڈرامے ماضی کی طرح مقبول نہیں ہیں۔ آج سے دس برس قبل تک صرف سرکاری چینل تھا جس پرڈرامے دکھائے جاتے تھے لیکن اس وقت پرائیویٹ چینلز اورپرائیویٹ پروڈکشن ہائوسز میگا بجٹ سیریل بنارہے ہیں۔ جن میں زندگی کے اہم ایشوپیش کیے جارہے ہیں جب کہ بہت سے ڈرامے دیکھ کرلوگ قہقہے لگاتے ہوئے لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں۔ یہ ہماری کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے فنکاروں کو اپنے اسٹیشن تک محدود رہنا پڑتاتھا لیکن اب چاروں صوبوں کے فنکارایک ساتھ کام کررہے ہیں اورناظرین کوایک ڈرامے میں کام کی بہترین ورائٹی مل رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسے ڈرامے زیادہ سے زیادہ تیارکریں جن کو دیکھ کرناظرین انٹرٹین ہوں۔
Load Next Story