کل صرف بن قاسم ٹاؤن میں خصوصی پولیومہم چلائی جائیگی
یکم فروری کو رواں سال کا پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا تھا، اجلاس میں فیصلہ.
فوٹو: فائل
کراچی میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث شہر میں انسداد پولیو مہم کو شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
تاہم 6 فروری کو صرف بن قاسم ٹاؤن میں انسداد پولیوکی خصوصی مہم شروع کی جائے گی کیونکہ بن قاسم ٹاؤن میں یکم فروری کو رواں سال کا پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا تھا،تفصیلات کے مطابق پیر کو صوبائی سیکریٹری داخلہ وسیم احمد کی سربراہی میں اجلاس منعقدکیا گیا جس میں صوبائی سیکریٹری صحت آفتاب کھتری، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور رینجرزکے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کراچی میں انسداد پولیو مہم کی حتمی تاریخ کا تعین کرے بغیر اختتام ہوگیا ، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مہم شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیںکیاجاسکا ہے تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 فروری کو صرف بن قاسم ٹائون میں مہم شروع کی جائے گی جہاں جمعہ کو دو سالہ مشرف ولد عثمان میں پولیو وائرس پی ون کی تصدیق ہوئی ہے، بن قاسم ٹائون میں 6 فروری کو شروع کی جانے والی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 58ہزار 289 بچوں کو پولیووائرس سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
،محکمہ صحت کے ایک ذمے دار افسر کے مطابق اجلاس میں شہر میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اور پولیو رضاکاروںکو لاحق سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیومہم کوشروع کرنے کی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکا ، معلوم ہوا ہے کہ دو سالہ مشرف کا والد عثمان بھی بچپن میں ہی پولیووائرس کا شکار ہوگیا تھا اور اس نے مشرف کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جانے کی مخالفت کی تھی ۔