چیمپئنز ٹرافی میں کمبلے اور کوہلی آپس میں زیادہ بات نہیں کرتے تھے منیجر

نے کہا کہ میں نے کبھی دونوں کو بحث کرتے نہیں دیکھا، کپیل ملہوترا

نے کہا کہ میں نے کبھی دونوں کو بحث کرتے نہیں دیکھا، کپیل ملہوترا۔ فوٹو : فائل

بھارتی ٹیم منیجر کپیل ملہوترا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوچ انیل کمبلے اور کپتان کوہلی آپس میں زیادہ بات ہی نہیں کرتے تھے۔


بھارتی ٹیم منیجر کپیل ملہوترا نے کہا کہ میں نے کبھی دونوں کو بحث کرتے نہیں دیکھا، ٹورنامنٹ کے شروع میں کمبلے خود لیے دیے رہتے تھے لیکن جوں جوں ٹیم آگے بڑھتی گئی تب انھوں نے کھلاڑیوں سے تھوڑا بہت گھلنا ملنا شروع کیا۔

یاد رہے کہ کمبلے نے کوہلی سے اختلافات کی وجہ سے دورئہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Load Next Story