افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ داعش کمانڈر سمیت 4 جنگجو ہلاک
مارے گئے جنگجوئوں میں داعش کمانڈر حضرت گل بھی شامل،29طالبان نے ہتھیارڈال دیے
مارے گئے جنگجوئوں میں داعش کمانڈر حضرت گل بھی شامل،29طالبان نے ہتھیارڈال دیے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں سینئر کمانڈر سمیت داعش کے 4 جنگجو مارے گئے۔
صوبہ کنڑ کے گورنر وحید اللہ کالم زئی نے بتایا امریکی ڈرون حملے میں سینئر کمانڈرحضرت گل سمیت داعش کے4 جنگجو ہلاک ہوگئے، یہ جنگجو عسکریت پسندوں کے زیرکنٹرول پہاڑی علاقے میں موجود تھے گورنر کنڑ کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کے ذریعے انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ہلاکت کا علم ہوا۔
دوسری جانب افغان پولیس کے ترجمان باسر مجاہد کے مطابق کابل میں ایک سینئر پولیس عہدیدار گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کمانڈر سمیت 5افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دریں اثنا افغان وزارت داخلہ کے مطابق 29طالبان نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ کابل میں سینئر پولیس عہدیدار گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اردگان کے ضلح دپہراووڈ میں گروپ کے کمانڈر کی ہلاکت کے بعد 18 مسلح طالبان پر مشتمل گروپ نے افغان قومی پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں۔ صوبہ فراح میں بھی 11 طالبان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کیا ہے افغان امن اہلکاروں کے مطابق اب تک 10 ہزار طالبان ہتھیار ڈال کرامن عمل میں شامل ہوچکے ہیں۔