نشرح سندھو نے عالمی نمبر ون بولر بننے کے خواب آنکھوں میں سجا لیے
بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا اور سری لنکن کپتان اور لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کی بولنگ سے متاثر ہوں،نشرح سندھو
بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا اور سری لنکن کپتان اور لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کی بولنگ سے متاثر ہوں،نشرح سندھو . فوٹو : فائل
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی اسپنر نشرح سندھو کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور محنت کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ون بولر بننا چاہتی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں 19 سالہ لیفٹ آرم اسپنر نشرح سندھو نے کہا کہ بھارتی کپتان متھالی راج کو ایل بی ڈبلیو کرکے سب سے زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ وہ ایک اچھی پلیئر ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے ایک ماہ قبل کراچی میں تربیتی کیمپ کے بعد جب ورلڈ کپ کیلیے منتخب کھلاڑیوں میں میرا نام آیا تو خوشی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آگئے، وہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ تھا۔ نشرح نے بتایا کہ بچپن سے کرکٹ کا شوق ہے، والد اور جڑواں بھائی کے ساتھ کھیلتی رہی ہوں، بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا اور سری لنکن کپتان اور لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کی بولنگ سے متاثر ہوں اسی وجہ سے دن رات محنت کرتی ہوں اور ویمن کرکٹ کی نمبر ون بولر بننا چاہتی ہوں۔
نشرح سندھو 15 سال کی عمر سے کالج کی سطح پر کرکٹ کھیل رہی ہیں، انہوں نے 2017 میں سری لنکا میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو میچ کھیلا اور اب تک 8 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 14 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں وہ 17 وکٹیں لے کر سرِفہرست رہی تھیں۔ ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار تو ہوئی لیکن نشرح نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹ لیتے ہوئے شائقین اور ماہرین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی۔