یوم یکجہتی کشمیر آج شہر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا

جماعت اسلامی، جماعتہ الدعوۃ اور مختلف جماعتوں کے تحت ریلیاں بھی نکالی جائیں گی.

جماعت اسلامی، جماعتہ الدعوۃ اور مختلف جماعتوں کے تحت ریلیاں بھی نکالی جائیں گی. فوٹو: اے ایف پی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم یکجہتی کشمیر آج کراچی میں بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

جماعت اسلامی، جماعتہ الدعوۃ سمیت مختلف جماعتوں کے تحت ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، جماعت اسلامی کے تحت مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے 'نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف اورکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے آج (منگل) شام 4 بجے جیل چورنگی تا مزار قائد عظیم الشان یکجہتی کشمیرریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کریں گے،ریلی سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔


جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے آج صبح 10 بجے سفاری پارک سے پریس کلب تک یکجہتی کشمیر کارواں نکالاجائے گا، کارواں کے اختتام پر ہونے والے جلسے سے مقبوضہ کشمیر سے حریت رہنما سید علی گیلانی ، شبیر شاہ اور دختران ِ ملت کی سربراہ آپا آسیہ اندرابی ٹیلی فونک خطاب کریں گے،کشمیر کارواں کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کشمیر کارواں جماعۃ الدعوۃ کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر کی قیادت میں صبح دس بجے سفاری پارک یونیورسٹی روڈ سے شروع ہوگا،جماعۃ الدعوۃ کراچی کے امیر انجینئر نوید قمرنے کہا ہے کہ کشمیری گزشتہ 65سالوں سے قربانیاں دے رہے ہیں،5 فروری کے موقع پر کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کرکے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیر یوں کے ساتھ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا مختار امامی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر صرف اور صرف کشمیریوں کا ہے اورمسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
Load Next Story