کراچی میں فائرنگ مذہبی جماعت کے ہمدرد سمیت3ہلاک
عمار یاسر کو نارتھ کراچی میں نشانہ بنایا گیا، اورنگی، الفلاح ، گارڈن میں بھی فائرنگ کے واقعات
متعدد افراد زخمی، لانڈھی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر کریکر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فوٹو: فائل
SUKKUR:
شہر کے مختلف علاقوں میں پیر کو فائرنگ کے واقعات میں اہلسنّت و الجماعت کے ہمدرد سمیت3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عمار یاسر ولد سید مظہر الحق ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری چوہدری افضل کے مطابق مقتول نارتھ کراچی سیکٹر 7C/4 میں ایک دکان پر ملازمت کرتا تھا۔ پیر کو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے ، انھوں نے اسے دکان سے باہر بلایا اور سر پر ایک گولی مار کر فرار ہوگئے۔ عمار عباسی شہید اسپتال لے جاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا، مقتول شادمان ٹائون ایک نمبر کا رہائشی تھا۔ مقتول کی میت جب اس کی رہائش گاہ لائی گئی تو اس موقع پر علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ کے باعث دکانیں بھی بند ہوگئیں۔
اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کے مطابق مقتول عمار یاسر اہلسنت و الجماعت کا ہمدرد اور 2 بچوں کا باپ تھا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمار یاسر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ الفلاح کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ فاروق ولد یونس ہلاک ہوگیا۔ الفلاح پولیس کے مطابق رفاہ عام سوسائٹی میں غریب شاہ مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے، فاروق سے کچھ بات چیت کی تاہم اسی دوران فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں اورنگی ٹائون کے علاقے فرید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رنگ ساز 23 سالہ صفدر ولد عبدالستار، 28 سالہ خادم حسین ولد غلام عباس،26 فائق خان ولد نذر خان ، عیدگاہ کے علاقے میں 25 سالہ ملک زمان ولد ملک فیض محمد، گارڈن دھوبی گھاٹ کے علاقے میں 20 سالہ محمد اویس ولد محمد اکرم زخمی ہوگئے۔ بلدیہ ٹائون میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران 35 سالہ افتخار خان ولد محمد خان زخمی ہوگیا۔
لانڈھی کے علاقے فیچر موڑ کے قریب سیاسی جماعتANP) (کے دفتر پر نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کریکر بم سے حملہ کیا گیا جسے کے نتیجے میں دفتر کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کریکر حملے میں کسی قسم کاکوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ، ایس ایچ او تھانہ شرافی گوٹھ اخلاق احمد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فیچر موڑ کے قریب عوامی نیشنل کے پارٹی کے پی ایس 128کے صدر قافی عتیق کے دفتر میں اس وقت کریکر حملہ کیا گیا جب دفتر بند تھا اور وہاں کوئی شخص موجود نہیں تھا ، انھوں نے بتایا کہ کریکر حملے کے نتیجے میں دفتر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیدار کو بھتہ کے سلسلے میں دھمکیاں مل رہی تھیں اور کریکر حملہ بھی اس ہی سلسلے کی کڑی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر دی ہے ۔ عید گاہ کے علاقے میں KMC گرائونڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا 28 سالہ ملک زمان ولد غلام محمد سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقتول KMC گرائونڈ سینٹرل فائر بریگیڈ کے آفس کے قریب واقع فیلٹ کا رہائشی تھا ، ایس ایچ او تھانہ عید گاہ عارف رزاق نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول غیر شادی شدہ اور پرنٹنگ پریس میں کام کیا کرتا تھا لیکن چند روز سے بے روزگار تھا ۔ اورنگی ٹائون سیکٹر 4/D میں بجلی نگر اسلام چوک کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں یاسین شاہ ولد محمد غفار اور سلیم آفریدی ولد مستان خان آفریدی زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، سائٹB تھانے کے علاقے علی انٹر پرائزز کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزم کی فائرنگ سے افتخار خان ولد نذرخان زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم محمد عمران کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نیول کالونی کا رہائشی ہے ،درخشاں تھانے کی حدود میں فائرنگ سے 40 سالہ فضل کریم زخمی ہو گیا۔