مہمندایجنسی دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام5 ٹن بارود برآمد

حلیم زئی کے علاقے میں کارروائی، ہزاروں گولیاں، بارودی سرنگوں کا سامان، اور دیگر ہتھیار برآمد

مہمند ایجنسی میں ایک سیکیورٹی اہلکار کارروائی کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود دکھارہا ہے۔ فوٹو : فائل

مہمندایجنسی میں سیکیورٹی فورسزنے تباہی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے حلیمزئی شانی خیل میںایک مکان کے خفیہ تہہ خانے اورملحقہ کھیتوں میں سے5 ٹن بارود،سیکڑوں بارودی سرنگیں، راکٹ، 5 اینٹی ایئرکرافٹ گن، کیمیکل اورگرنیڈوں سمیت ہزاروں کارتوس برآمدکرلیے۔


کارروائی31 جنوری کوخودکش بمباراوراس کے ساتھی کی گرفتاری اورخفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ پیرکوہیڈکوارٹر مہمند رائفلز غلنئی میں میڈیا اورقومی مشران کو برآمد شدہ اسلحہ دکھایا گیاجس میں 25 بیرل اورسیکڑوں تھیلوں پرمشتمل5 ٹن بارود'25 تیاراور سیکڑوں بارودی سرنگوں کا سامان،300 لیٹرکیمیکل'5 انٹی ایئرکرافٹ گن'راکٹ'مارٹر گن، 75 آر آر گن 'درجنوں کلاشنکوف اوربندوقیں،سیکڑوں ہینڈ گرنیڈ اورمارٹر گولے، خود کش جیکٹ بنانیکاسامان، مختلف اقسام کے واکی ٹاکی اورسٹیلائٹ فون کے علاوہ مختلف راؤنڈزکے ہزاروںکارتوس اور جہادی لٹریچرشامل تھا۔

اس موقع پرکمانڈنٹ مہمندرائفلزکرنل مشتاق حسین اورپی اے مہمند ڈاکٹر امبر علی نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3 ماہ کے دوران تباہی کے کئی منصوبے ناکام بنا کر 50 متحرک مطلوب عسکریت پسندوںکوگرفتارکرلیا گیاہے۔
Load Next Story