شام جھڑپیں اور بمباری40 ہلاک اپوزیشن مذاکرات پر راضی

سرکاری طیاروں نےڈوما،حمص اوردیگرعلاقوں میں مخالفین کےٹھکانوں کونشانہ بنایا،شدت پسندوں نےایک اطالوی۔

فاروق الشرع کونامزد کردیا جائے تو ان سے مذاکرات کو تیارہیں، اپوزیشن کا صدر بشار الاسد کو پیغام، بعض رہنمائوں کا اعتراض. فوٹو: رائٹرز

شام میں پیر کو سرکاری طیاروں نے ڈوما،حمص اوردیگرعلاقوں میں مخالفین کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی، مختلف علاقوں میں جھڑپیں بھی جاری رہیں۔


جن میں 24عام شہریوں سمیت کم ازکم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈوما پربمباری میں 6 بچوں سمیت 7 افرادمارے گئے۔دمشق میں لڑائی کے دوران 13باغی بھی مارے گئے۔شامی شدت پسندوں نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلیے 12دسمبرکواغوا کیے گئے ایک اطالوی اوردوروسی شہریوں کورہاکردیاہے۔دریں اثناء اپوزیشن اتحادکے سربراہ احمد معاذالخطیب نے صدر بشارالاسدسے کہاہے کہ اگروہ اپنے نائب فاروق الشرع کونامزدکریں تووہ ان سے مذاکرات کو تیارہیں۔

العربیہ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا فاروق الشرع بشارالاسدکے اقتدارکے حصہ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان سے مذاکرات نہ کریں،اگرحکومت کومنظورہے توانھیںنامزدکرے، ہم مذاکرات کو تیار ہیں۔ اب بال ان کی کورٹ میں ہے ہاں یاناں میں جواب دیں۔ہم شامی عوام کے مفادمیں بشارالاسدحکومت کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیںتاکہ حکومت کی پرامن رخصتی میں اس کی مددکی جاسکے۔بعض اپوزیشن رہنماؤں نے الخطیب کے اس مؤقف کوغداری قراردیاہے۔
Load Next Story