لیلیٰ نے بھی اچانک پریس کانفرنس منسوخ کردی
گلے روزوہ ’’جاگیں‘‘ توانھوں نے فوراً پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو آگاہ کردیا۔
اداکارہ لیلٰٰی آج کل فلم یا ٹی وی کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں۔ فوٹو : فائل
اداکارہ لیلیٰ نے اپنی ساتھی اداکارہ میرا کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اچانک پریس کانفرنس کینسل کردی۔
اداکارہ لیلیٰ کی جانب سے میڈیا کے نمایندوں کو ہنگامی پریس کانفرنس کی اطلاع دی گئی تھی لیکن پھر اچانک پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے لیلیٰ کے انتہائی قریبی ذرایع کا کہنا ہے کہ لیلیٰ نے ایک روز قبل ''مدہوشی'' میں پریس کانفرنس کرنے کا پلان بنایا تھا کہ وہ گزشتہ کافی عرصہ سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اورصرف زبانی کلامی بیان بازی کرکے کام چلارہی ہیں توحال ہی میں ہونیوالے ایک واقعہ کوکیوں نہ کیش کیاجائے؟
اسی لیے لیلیٰ نے رات کے وقت اگلے روز پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا لیکن جب اگلے روزوہ ''جاگیں'' توانھوں نے فوراً پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو آگاہ کردیا۔ اس دوران جب میڈیا مقررہ وقت پرلیلیٰ کے گھرپہنچاتو لیلیٰ اوران کے بھائی سمیت فیملی کے دیگرلوگ میڈیا کے نمایندگان سے معافی مانگتے رہے۔
اداکارہ لیلیٰ سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میرے چھوٹے بھائی کے ٹیچر نے فیس کی رقم خوردبرد کی ہے اورمیرے رابطہ کرنے پراس نے پولیس میں جھوٹی ایف آئی درج کروادی تھی، اس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔ میں نے میڈیا کوحقائق بتانے کے لیے پریس کانفرنس رکھی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بناپرپریس کانفرنس کینسل کرناپڑی۔