شاہ رخ عامر اور سیف کے کامیاب معاشقے من پسند دلہنیں بیاہ لائے

شاہ رخ سے لے کر نواب سیف علی خان تک سبھی کی بیویاں ہندو یا عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔

سیف علی خان، عمران کان اور زائد کان کی شریک سفر ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور:
کروڑوں فلمیں شائقین کے دلوں اور بالی وڈ پر راج کرنیوالے خان ہیروز کی لوسٹوریز بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔

شاہ رخ سے لے کر نواب سیف علی خان تک سبھی کی بیویاں ہندو یا عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جن کے ساتھ کسی فلم کی 'ہیپی اینڈنگ' کی طرح وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ذاتی زندگی میں بھی ہیرو ہی ثابت ہوئے۔ گوری سے طوفانی عشق کیا اور ساتھ جینے مرنے کی قسموں کو سچ کر دکھایا۔ فلموں کے ولن کی طرح گوری کے گھر والے شاہ رخ سے ان کی شادی کرنے کو تیار نہیں تھے لیکن تمام رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 'دل والے دلہنیا لے ہی آئے' اور آج بھی خوش وخرم ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔


مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے تو بالی وڈ میں انٹری ہی سپر ہٹ رومانٹک فلم ''قیامت سے قیامت تک'' سے دی تھی۔ پہلی شادی بھی محبت کی تھی اور دوسری بار بھی گھر بسایا تو اپنی پسند کی جیون ساتھی کے ساتھ ہی۔ کرن رائو عامر کے دل کو ایسا بھائیں کہ زیادہ دیر کیے بغیر انھیں گھر لے آئے اور اب خوشی خوشی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔بالی وڈ کے گلیمر بوائے سیف علی خان کا تو شروع سے ہی امیج 'دل پھینک عاشق' کا رہا ہے' لیکن یہی سیف جب کپور گرل کرینہ کی محبت میں گرفتار ہوئے تو بس انھی کے ہو کر رہ گئے۔ اس شان سے شادی کی کہ ان کی شادی بالی وڈ کی یادگار شادیوں میں شامل ہو گئی۔''چھیاں چھیاں'' سے شہرت پانے والی ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کا رومانس خوب زوروں پر چلا جس کے چرچے گلیمر ورلڈ میں مہینوں چلے۔

ارباز نے سچے عاشق کا رول ادا کرتے ہوئے ملائیکہ کی فیملی کی بات مانی اور چرچ میں جا کر ملائیکہ کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔ایک مسلمان لڑکے کی ہندو لڑکی سے محبت ہوئی اور دونوں کے گھر والوں نے کہا "یہ شادی نہیں ہوسکتی"۔۔ اکثر فلموں میں یہ سین دکھائی دیتا ہے جس کے بعد دونوں گھر سے بھاگ کر شادی کر لیتے ہیں۔ پھر سب مان جاتے ہیں اور اس شادی کو تسلیم کر لیتے ہیں۔ بالکل یہی فلمی سیچوئیشن اداکار وہدایتکار سہیل خان کے ساتھ ہوئی ۔ جس دن بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم 'پیار کیا تو ڈرنا کیا' ریلیز ہوئی، ٹھیک اسی دن سہیل نے سیما کے ساتھ گھر سے فرار اختیار کی اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔عامر خان کے بھانجے عمران خان کروڑوں جواں دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن خود ان کا دل جس کے لیے دیوانہ ہوا وہ ان کی بچپن کی محبت اونتیکا ملک تھیں۔

سو عمران نے اپنے کامیاب کیرئیر کا آغاز کرتے ہی اونتیکا کا ہاتھ تھامنے میں دیر نہیں لگائی۔اپنے کزن فردین خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زید خان نے بھی اپنی اسکول کی ساتھی ملائیکہ پاریکھ سے شادی کرلی۔ جیسے ہی ملائیکہ کے والدین نے ان کے لیے لڑکے کی تلاش شروع کی تو زید جھٹ سے دلہنیا لینے پہنچ گئے۔ایک زمانہ تھا جب لڑکیاں فردین خان پر مرتی تھیں اور ان کی ایک جھلک پانے کے لیے دیوانی ہوجاتی تھیں۔ فردین کا دل تو پہلے ہی اپنی اسکول فرینڈ نتاشا کی محبت میں پاگل تھا' سو انھوں نے بہت سے دل توڑ کر دھوم دھام سے نتاشا سے بیاہ رچا لیا جو ماضی کی مشہور ہیروئن ممتاز کی بیٹی ہیں۔
Load Next Story