شیڈول بینکوں نے حکومت کو مزید 62 ارب روپے فراہم کر دیے

25 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے تک شیڈول بینکوں سے حاصل کیے گئے قرضوں کا حجم 863 ارب سے تجاوز کر گیا ۔

ایک ہفتے کے دوران ۔شیڈول بینکوں نے حکومت پاکستان کو نئے قرض کی مد میں 62 ارب روپے فراہم کیے۔ فوٹو فائل

مرکزی بینک کی نصیحت کو شیڈول بینکوں نے سنی ان سنی کر دیا۔ہفتے بھر میں حکومت پاکستان کو نئے قرض کی مد میں 62 ارب روپے فراہم کر دیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق 25 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے تک شیڈول بینکوں سے حاصل کیے گئے قرضوں کا حجم 863 ارب سے تجاوز کر گیا تھا۔




ہفتے کے دوران مرکزی بینک کو مزید 38 ارب کی ادائیگی کی گئی۔ مرکزی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بینکوں کو حکومت پاکستان کے ساتھ نجی شعبے کو قرض دینے کی نصیحت کی تھی۔
Load Next Story