ایل پی جی پروڈیوسرز پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عائد

لیوی کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور اس کے باعث ہونے والا اضافہ پروڈیوسرز کو برداشت کرنا ہوگا۔

حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے،آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

وزارت پیٹرولیم نے ایل پی جی پروڈیوسرز پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عائد کر دی ہے۔جو ساڑھے 3 ہزار روپے فی ٹن کے حساب سے وصول کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی اس لیوی کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور اس کے باعث ہونے والا اضافہ پروڈیوسرز کو برداشت کرنا ہوگا۔




 

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر کے مطابق مقامی طور تیار کی جانے والی ایل پی جی کی لاگت بہت کم ہے لیکن وہ قیمت بین الاقوامی سطح کی وصولی کر رہے ہیں۔ اسی لیے حکومت کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایل پی جی پروڈیوسرز اس اضافے کو صارفین کو منتقل نہ کریں۔ موسم سرما میں مقامی طلب کا 20 سے 25 فیصد درآمدی ایل پی جی سے پورا کیا جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں یہ شرح کم ہو کر 17 سے 18 فیصد ہوجاتی ہے۔
Load Next Story