مسلم لیگ کی حکومت کے قیام کے بعد ملک میں امن ہوگا

حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے،غوث علی شاہ.

حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے،غوث علی شاہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے (ن) لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

نواز شریف کی قیادت میں جب عوامی حکومت آئے گی تو نہ صرف کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا بلکہ کراچی سمیت سندھ اور پورے ملک میں امن قائم ہوگا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے گا، وہ منگل کو مسلم لیگ ہائوس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔




اس موقع پر مسلم لیگ کے نائب صدر انجینئر شاہ میر ، ڈاکٹر مظفر عیسانی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر ، رانا محمد احسان ، امین مانا ، انور نیازی ، راجہ عبد اللہ ، عصمت انور محسود ، حاجی چن زیب ، گل محمد پٹھان ، نہال ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں سید غوث علی شاہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی کمزور حکومت مسئلہ کشمیر حل نہیں کراسکتی، کشمیر اسی صورت میں آزاد ہوگا جب ایک مضبوط حکومت ہوگی ۔
Load Next Story