کارکنان کے قتل کیخلاف سنی تحریک کا پریس کلب پردھرنا
ملک میں جاری انتہا پسندی اور دہشت گردی نے احتجاج پر مجبور کردیا،شکیل قادری.
سنی تحریک کے تحت ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پریس کلب کے سامنے دھرنے کے شرکا نعرے لگارہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی
پاکستان سنی تحریک نے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کراچی پریس کلب پر بارہ روزہ احتجاجی دھرنا دے دیا۔
احتجاجی کیمپ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قدری نے کہا کہ ملک میں جاری انتہا پسندی اور دہشت گردی نے ہمیں احتجاج پر مجبور کردیا ہے کراچی میں ایک ماہ کے دوران ہمارے12سے زائد کارکنان شہید اور درجنوں زخمی کردیے گئے ہیں، حکومت سنی تحریک پر مظالم کا فوری نوٹس لے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر پی ایس ٹی کے تحت 12 روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے پہلے روز کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،شکیل قادری نے کہا کہ پی ایس ٹی نے ہمیشہ حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے اور آج بھی ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کررہے ہیں جو 12 روز تک جاری رہے گا اور اس کیمپ میں شمولیت کے لیے دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں جاری قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔