مضافاتی علاقوں اورکچی آبادیوں کی کڑی نگرانیمخبروں کی مدد بھی حاصل کرلی گئی
اجلاس میں آئی جی سندھ نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور افسران کو ہدایات جاری کی تھیں.
اجلاس میں آئی جی سندھ نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور افسران کو ہدایات جاری کی تھیں۔ فوٹو: ایکسپریس
CHANDIGARH:
آئی جی سندھ فیاض لغاری کی جانب سے گذشتہ دنوں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں انٹیلی جنس ونگ کو مزید فعال بنانے اور ان کی فراہم کردہ رپورٹس کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کے بعد پولیس کے انٹیلی جنس ونگ نے شہر بھر کے مضافاتی علاقوں اور کچی آبادیوں کی خفیہ نگرانی کے عمل کو مزید تیز کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے گذشتہ دنوں سینٹرل پولیس آفس میں امن و امان کے حوالے منعقدہ اجلاس میں پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ماتحت افسران کو ہدایات جاری کی تھیں اور خصوصی تاکید کی تھی کہ پولیس کے انٹیلی جنس ونگ کو مزید موثر بنایا جائے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کی ہدایات کی روشنی میں پولیس کے انٹیلی جنس ونگ (اسپیشل برانچ) نے شہر کے مضافاتی اور کچی آبادیوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مخبروں کی بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں گڈاپ ، گلشن معمار ، احسن آباد ، میمن گوٹھ ، افغان بستی ، کوچی کیمپ اور نیو سبزی منڈی کے علاوہ منگھوپیر ، سلطان آباد ، کنواری کالونی ، گرم چشمہ ، ماربل فیکٹری ایریا ، ہجرت کالونی ، سلطان آباد ، اورنگی ٹاؤن ، پیر آباد ، پاکستان بازار ، اقبال مارکیٹ ، کالی پہاڑی ، کٹی پہاڑی ، قائد آباد ، گلشن بونیر ، نیو مظفر آباد کالونی ، مانسہرہ کالونی ، شیر پاؤ کالونی ، اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید ، شاہ لطیف ٹاؤن ، بھینس کالونی ، ماڑی پور ، ہاکس بے روڈ ، مشرف کالونی ، بلدیہ ٹاؤن ، اتحاد ٹاؤن ، موچکو ، سعید آباد ، مواچھ گوٹھ ، کیماڑی گلشن سکندر ، گھاس بندر ، خواجہ اجمیر نگری رشید آباد ، شاہنواز بھٹو کالونی ، زرینہ کالونی ، سرجانی ٹاؤن ، خدا کی بستی ، تیسر ٹاؤن ، ناردرن بائی پاس ، کورنگی مہران ٹاؤن اور ابراہیم حیدری سمیت دیگر علاقوں میں رہائش پذیر مشتبہ افراد کے کوائف اور ان کی نقل و حرکت کی خفیہ نگرانی شروع کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام نے انٹیلی جنس ونگ کے افسران و اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی معلومات جمع کرنے کے دوران محتاط انداز اپنائیں اور کسی وجہ سے وہ ان علاقوں میں داخل نہ ہو سکیں تو وہاں پر مخبروں کی مدد حاصل کی جائے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے اجلاس میں ماتحت افسران کو تاکید کی ہے کہ انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ پر فوری ایکشن لیا جائے اور اس سلسلے میں پولیس تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔