اسرائیل کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ایرانی سلامتی کونسل

ایران غیر وابستہ تحریک کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے عالمی سطح پر آواز بلند کریگا.

اسلامی برادری بھی شام کی حمایت کر رہی ہے، سعید جلیلی کی صحافیوں سے گفتگو. فوٹو: رائٹرز

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سعید جلیلی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعید جلیلی نے یہ بات منگل کودمشق کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیلی حکومت کو اپنی جنگوں پر ملامت ہوئی تھی بالکل اسی طرح اس کو شام پر جارحیت پر بھی افسوس ہو گا۔انھوں نے کہا کہ آج شامی حکومت اور عوام دونوں ہی اس ایشو کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور اسلامی برادری بھی شام کی حمایت کر رہی ہے۔




سعید جلیلی کا کہنا تھا کہ ایران غیر وابستہ تحریک کے موجودہ سربراہ کی حیثیت میں شام کی جانب سے عالمی سطح پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے آواز بلند کرے گا۔واضح رہے کہ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے دمشق کے نزدیک واقع ایک دفاعی تحقیقاتی مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story