سعودی عرب میں 30سال سے جیل میں قید قاتل کا سرقلم

عبداللہ الشماری نے 23 سال کی عمرمیں ہم وطن موجب بن محمدالراشدی کوقتل کردیا تھا.

وقوع کے وقت مقتول کے بچے چھوٹے تھے،بالغ ہونے پرانکا خون بہا لینے سے انکار. فائل فوٹو

سعودی عرب کے شمالی شہرحائل میں 30 سال سے جیل میں قید ایک مجرم کا سرقلم کر دیا گیا۔

مجرم عبداللہ الشماری نے 23 سال کی عمرمیں ایک ہم وطن موجب بن محمدالراشدی کو جھگڑے کے بعد تشددکرکے قتل کر دیاتھا۔




وقوع کے وقت مقتول کے بچے چھوٹے تھے، سعودی قانون کے تحت مقتول کے بچے ہی قاتل کومعاف کرسکتے تھے یاخون بہا لے سکتے تھے اس لیے ان کے بالغ ہونے کا انتظار کیا گیا۔اب جبکہ تمام بچے بالغ ہوچکے ہیں ان سے خون بہالینے یامعاف کرنے کے لیے رابطہ کیاگیاتوانہونے انکار کر دیا۔ لہٰذا منگل کومجرم کا سرقلم کردیاگیا۔
Load Next Story