وزیراعظم متحدہ کی قیادت سے جلد ملکرتحفظات دورکرینگے

ایم کیوایم کومسائل افہام وتفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے،ذرائع پیپلزپارٹی

وزیراعلیٰ دونوں جماعتوں کی کورکمیٹی کااجلاس بلائیں گے،متحدہ کارابطوں سے اظہارلاعلمی

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی ہے اور واضح کیاہے کہ تمام مسائل کوافہام وتفہیم سے حل کیے جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے ،حکومت کی جانب سے موثراقدامات نہ ہونے،مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کو پورانہ کرنے ،عوامی مسائل جوں کے توں رہنے سمیت دیگر ایشوز پرتحفظات کااظہارکیاگیاتھا۔ان تحفظات اور مسائل کی وجہ سے ایم کیوایم پیپلزپارٹی سے ناراض ہوکرمختلف آپشنزپرغور شروع کردیاتھا،وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے صدرزرداری کی ہدایت پرایم کیو ایم کی قیادت سے رابطے کیے ہیں، مسائل کے حوالے سے سنجیدگی سے مذاکرات کیے اورمتحدہ کی قیادت سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ناراضی ختم کردیں ۔




ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح پردونوں جماعتوں کی کور کمیٹی کامشترکہ اجلاس بلایاجائے جبکہ کراچی میں قیام امن کے حوالے سے بھی بھرپوراقدامات کیے جائیں۔گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادکی وطن واپسی کے بعددونوں جماعتوں کی کورکمیٹی کااجلاس طلب کیاجائے گا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ وفاقی سطح پروزیراعظم راجا پرویزاشرف جلدایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اورایم کیو ایم کے تحفظات اورمسائل کو دورکرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے تاہم دوسری جانب ایم کیو ایم کے ذرائع نے ان رابطوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story