آئی بی فنڈ کا سیاسی استعمال سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ پر چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پی آئی اے میں کرپشن کا مقدمہ بھی سنے گا. فوٹو فائل

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ بدھ کو انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کے فنڈ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا مقدمہ سنے گا۔

اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران ایکسپریس ٹربیون کی اس رپورٹ پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 1989 اور 2009 میں پیپلز پارٹی نے آئی بی کے فنڈ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے تھے،1989میں یہ فنڈ آزاد کشمیر کے انتخابات میں اور2009میں پنجاب حکومت کو گرانے کے لیے استعمال ہوئے۔




اصغر خان کیس نمٹا نے کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے،عدالت کے حکم پر آئی بی کے سابق سربراہوں نے اپنا جواب بھی جمع کرایا ہے۔آئی بی کے سابق سربراہ شعیب سڈل نے اپنے جواب میں آئی بی فنڈ کے غلط استعمال کی تصدیق کی ہے۔ علاوہ ازیںبدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پی آئی اے میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کا مقدمہ سنے گا۔
Load Next Story