دھرنے میں ناکامی کی وجہ نواز شریف نے رپورٹ طلب کرلی

لیگی اراکین کے رفوچکر ہونے کا نوٹس،چوہدری نثار بھی دھرنا ادھورا چھوڑ کرکھسک گئے

شدید بارش سے الیکشن کمیشن تک مارچ گڑبڑکاشکار ہوا،کنوپی شامیانے ٹپکنے بھی لگے تھے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بارش اور (ن) لیگ کے اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث نواز لیگ کا دھرنا اور مارچ ناکام ہوگیا، قائد حزب اختلاف چوہدری نثار دھرنے کو ادھورا چھوڑکر کھسک گئے، نوازشریف نے وجہ جاننے کیلیے رپورٹ تیارکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ن لیگ نے دیگر سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے پیر کو آئندہ انتخابات کے حوالے سے بعض ایشوز پر پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے اور الیکشن کمیشن تک مارچ کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا تھا جس پرعمل کرتے ہوئے چوہدری نثارکی قیادت میں ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنادیا۔ عین دھرنے کے موقع پردارالحکومت میں شدید بارش شروع ہونے سے الیکشن کمیشن تک مارچ کا پروگرام گڑ بڑکا شکارہوگیا۔




بارش کی شدت سے دھرنے کے لیے لگائے گئے کنوپی شامیانے بھی ٹپکنے لگے۔ اس صورتحال پرن لیگ نے اراکین قومی اسمبلی اور متعدد پارٹی رہنمائوں سمیت دوسری جماعتوں کے رہنما موقع پاکردھرنے سے کھسک گئے۔ جس سے غیر حوصلہ افزا صورتحال پیدا ہوگئی۔نوازشریف نے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں کے رفوچکرہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، بیگم عشرت اشرف، طارق فضل اور ملک پرویز پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کو دھرنے سے کے بارے رپورٹ میں مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story