سام کیورے کے ہاتھوں اینڈی مرے کی کہانی کا اختتام
جوکووک کا کندھا جواب دے گیا، فیڈرر کی 12ویں بار سیمی فائنل میں رسائی، ویمنز سنگلز کے فائنل فور میچز آج ہوں گے
جوکووک کا کندھا جواب دے گیا، فیڈرر کی 12ویں بار سیمی فائنل میں رسائی، ویمنز سنگلز کے فائنل فور میچز آج ہوں گے ۔ فوٹو : اے ایف پی
ومبلڈن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں امریکی پلیئر سام کیورے کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کی کہانی کا اختتام ہوگیا، جوکووک کا کندھا جواب دے گیا، بریڈیچ کیخلاف کوارٹر فائنل میں دستبرداری پر مجبور ہوگئے، راجرفیڈرر نے 12ویں بار فائنل فور میں قدم رکھ دیے، مارن کلک بھی طویل انتظار کے بعد راؤنڈ4 میں پہنچ گئے۔ویمنز سنگلز سیمی فائنلزجمعرات کو کھیلے جائیں گے، ہوم فیورٹ کا ٹاکرا وینس ولیمز سے ہوگا، گاربین اور ریبریکووا بھی مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ومبلڈن کے مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کو امریکی پلیئر سام کیورے کے ہاتھوں شکست ہوگئی، 29 سالہ اور ورلڈ رینکنگ میں 28ویں پوزیشن کے حامل امریکی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 3-6، 6-4،6-7(4/7)،6-1 اور6-1 رہا،وہ اپنی 42ویں کوشش میں پہلی بار کسی گرینڈ سلم کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ٹوماس بریڈیچ کیخلاف نووک جوکووک کا دایاں کندھا جواب دے گیا، وہ ابتدائی سیٹ 7-6(7/2) سے ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی ابتدائی دونوں گیمز ہارجانے پر مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔راجرفیڈرر نے میلوس راؤنک کو 6-4،6-2،7-6 (7/4) سے مات دیکر 12ویں بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے، یہ ایونٹ میں ان کا 100واں میچ تھا، مارن کلک نے بھی طویل انتظار کے بعد پہلی بار ومبلڈن کے فائنل فور میں رسائی پالی، انھوں نے راؤنڈ 8 میں لگسمبرگ کے جائلز مولر کیخلاف 3-6، 7-6(8/6)،7-5،5-7 اور6-1 سے کامیابی حاصل کی۔
علاوہ ازیں ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں امریکا کی کیتھرن بیلیز اور میرکیٹا ونڈرسووا کو چائنیز تائپے کی چان ہاؤ چانگ اور ان کی پارٹنر مونیکا نیکولیسکو نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے ہرادیا، جمعرات کو ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں وینس ولیمز اور انگلش امیدوں کا محور جوہانا کونٹا مدمقابل آئیں گے، اسپینش پلیئر گاربین مگروزا کا سامنا میگڈیلینا ریبریکووا سے ہوگا، کونٹا کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے، فتح کی صورت میں کونٹا 40 برس بعد ہوم ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی کھلاڑی بن سکتی ہیں ۔