کراچی اورکوئٹہ میں بڑی دہشت گردی کا خدشہ الرٹ جاری

جیلوں، حساس مقامات اور سرکاری اداروں میں کالعدم تنظیم کارروائی کر سکتی ہے، سیکیورٹی کی سفارش

3 دہشت گرد تیار کیے گئے، باردو سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کر سکتے ہیں، سیکیورٹی ادارے فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور کوئٹہ میں قائم جیلوں،حساس مقامات و تنصیبات اور سرکاری اداروں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک بڑی دہشت گردی کا منصبوبہ بندی کا خدشہ ظاہرکردیا۔


جس کے باعث سیکیورٹی اداروں کو مذکورہ حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارش کی گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور کوئٹہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دو خطرناک دہشتگردوں کے فرار ہونے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے کراچی اور کوئٹہ میں قائم جیلوں میں حملے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور دہشتگردی پھیلانے کے لیے 3دہشتگردوں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشتگرد باردو سے بھری گاڑی کے ذریعے حساس مقامات و تنصیبات اور سرکاری دفاتر پر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں سے سفارش کی ہے وہ مذکورہ مقامات پر سیکیورٹی سخت اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں تاکہ دہشت گرد اپنے ہدف میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
Load Next Story