اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید1زخمی

شہید غیر مسلح تھے، حکام، بیت لحم میں جبرین کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

شہید غیر مسلح تھے، حکام، بیت لحم میں جبرین کے نازے میں ہزاروں افراد کی شرکت فوٹو: فائل

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے مبینہ طور پر جھڑپ کے دوران فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے اسپتال میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین کیمپ میں ایک فلسطینی شخص نے فورسز پر فائرنگ کی اور دھماکا خیز مواد پھینکا جس کے بعد فورسز نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید کیے جانیوالے فلسطینی شہری غیر مسلح تھے، علاوہ ازیں بیت لحم کے قصبے تقوع کے ہزاروں شہریوں نے 23 سالہ شہید محمد جبرین کے جنازے میں شرکت کی، جبرین نے تقوع کے داخلی راستے کے قریب اسرائیلی ناکے پر گاڑی ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا تھا۔
Load Next Story