بیرونی سرمایہ کاری نے حصص مارکیٹ کو بڑی مندی سے بچا لیا
732پوائنٹس گرنے کے بعداختتامی لمحات میں خریداری سے مندی کے اثرات کم وبیش ختم، انڈیکس43784 ہوگیا
732پوائنٹس گرنے کے بعداختتامی لمحات میں خریداری سے مندی کے اثرات کم وبیش ختم،انڈیکس43784 ہوگیا۔ فوٹو: فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتامی لمحات میں غیرملکیوں اور بینکنگ سیکٹرکی وسیع پیمانے پرخریداری سرگرمیوں نے جمعرات کو بڑی نوعیت کی مندی سے بچالیا، مایوس کن کاروباری صورتحال کی وجہ سے تمام کاروباری دورانیے میں مارکیٹ شدید اتارچڑھاؤ کی زد میں رہی لیکن اختتام معمولی نوعیت کی مندی پر ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے سبب52.36 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید24 ارب71 کروڑ9 لاکھ58 ہزار386 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کاآغازتیزی سے ہوا، غیرملکیوں کی جانب سے1.5 ملین ڈالر، بینکوں کی جانب سے6 ملین ڈالر اور انشورنس کمپنیوں کی جانب سے2 ملین ڈالر کی تازہ سرمایہ کاری سے ایک موقع پر329.99 پوائنٹس کی تیزی رونما ہوئی لیکن اسکے فوری بعد میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور پروپرائیٹری اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے مجموعی طور پر11 ملین ڈالر کے سرمائے کے انخلانے مذکورہ تیزی کو مندی میں تبدیل کردیا جس کی شدت ایک موقع پر732.30 پوائنٹس کی کمی تک جاپہنچی تھی لیکن اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پردوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی۔
نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس8.64 پوائنٹس کی کمی سے 43783.55، کے ایم آئی30 انڈیکس227.07 پوائنٹس کی کمی سے73924.45 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس181.60 پوائنٹس کی کمی سے 21261.28 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس17.06 پوائنٹس کے اضافے سے 22764.09 ہوگیا۔
واضح رہے ک ہکاروباری حجم بدھ کی نسبت41.66 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ55 لاکھ18 ہزار330 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار338 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں145 کے بھاؤ میں اضافہ، 177 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔