ڈرامہ فنکار معیاری کام کررہے ہیںبشریٰ انصاری

نئے فنکاروں کودیکھ کراپنا پرانا وقت یادآجاتا ہے کہ جب ہمارے اندر اسی طرح کا جوش اور جذبہ تھا، بشریٰ انصاری۔

پاکستان کے ڈرامہ فنکار معیاری کام کررہے ہیں ،بشریٰ انصاری۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل

KARACHI:
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ہمارے ڈرامہ نویس ماضی کے ڈراموں کو تھیٹر کی شکل دیکر نوجوان نسل کے لیے بڑاکام کررہے ہیں۔

ہمارے بچے تھیٹر سے ناآشنا تھے ،ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ انورمقصود پاکستان میں تھیٹر کے معمار ہیں۔ انھوں نے تھیٹرڈرامے کو نیا رنگ دیکرعوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔


اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے ڈرامہ فنکار معیاری کام کررہے ہیں نئے فنکاروں کے کام کودیکھ کرمجھے اپنا 35سال پرانا وقت یادآجاتا ہے کہ جب ہمارے اندر اسی طرح کا جوش اور جذبہ تھا اور کام کی دیوانگی تھی ۔میں نئے فنکاروں کے کام سے مطمئن ہوں صرف انھیں اتنا کہنا چاہونگی کہ اپنے کام کوہمیشہ دیانتداری سے کرتے رہیں یہ سوچے بغیر کے اس کا کتنا صلہ ملے گا اور اپنے کام میں شارٹ کٹ تلاش نہ کریں ڈرامہ ایسی دنیا ہے جس میں سیکھنے کی کوئی حد نہیں ہوتی انسان ہر سین میں کچھ نیا سیکھتا ہے ۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے فنکاروں کو ڈرامہ انڈسٹری سے سیکھنا چاہیے کہ انھوں نے کس طرح ایک مرتبہ پھر ڈرامے کوکامیاب کیا اور آج دنیا بھر میں ہمارا ڈرامہ دیکھا جاتا ہے میرا گزشتہ دنوں پاکستان سے باہر جانا ہوا تو باقاعدہ کئی ڈراموں کے حوالے سے مجھ سے لوگوں نے پوچھا جس پر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ۔
Load Next Story