تیسرا ون ڈے واٹسن فٹ ہوتے ہی کیریبیئن بولرز پر برس پڑے
کرکٹ میں واپسی کا جشن سنچری کی صورت میں منایا، فالکنر نے چار وکٹیں لیں۔
کیرون پولارڈ کے چار کیچز، آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب، سیریز بھی جیت لی۔ فوٹو : فائل
شین واٹسن فٹ ہوتے ہی کیریبیئن بولرز پر برس پڑے، انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا جشن سنچری کی صورت میں منایا۔
آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو39 رنز سے زیر کیا، فل ہیوز نے بھی 86 رنز کی اننگز کھیلی، پولارڈ نے 4 کیچز تھامے، میزبان کو سیریز میں بھی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی، اب اگلے دونوں میچز محض رسمی کارروائی ثابت ہوں گے، بدھ کو کینبرا میں330 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان سائیڈ کی مزاحمت 290 پر دم توڑ گئی،ڈیرن براوو اور ڈیوائن براوو نے نصف سنچریاں بنائیں، فالکنر نے چار کھلاڑیوں کو بولڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق منوکا اوول میں اولین انٹرنیشنل میچ میں جب آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی تو کسی لمحے ایسا محسوس نہ ہوا کہ شین واٹسن انجری کے بعد واپس آئے ہیں، انھوں نے آرون فنچ کے ساتھ ٹیم کو89 رنز کا آغاز فراہم کیا، ڈیرن سیمی نے فنچ (38) کو تھامس کی مدد سے میدان بدر کیا،اس کے بعد واٹسن نے فل ہیوز کے ساتھ مل کر مہمان بولنگ کی مزید خبر لی، دونوں نے اسکور 201 تک پہنچا دیا، واٹسن 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد روئچ کی گیند پر پولارڈ کا کیچ بنے۔
یوں 112 کی شراکت بھی اختتام کو پہنچی، مائیکل کلارک15رنز بنا سکے، میکسویل (4) اور بیلی (44) کا شکار سنیل نارائن نے کیا، پہلے کاٹ اینڈ بولڈ کے بعد آخری دونوں کیچز پولارڈ نے بائونڈری لائن پر اچھل کر لیے، درمیان میں ہیوز86رنز بنانے کے بعد سیمی کی گیند پر تھامس کے ہاتھوں جکڑے گئے، فالکنر (2) کو ڈیوائن براوو نے بولڈ کیا، مچل جانسن 8رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر329 رنز اسکور کیے، جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی عمدہ رہا اور نویں اوور میں نصف سنچری مکمل ہو گئی، تھامس 19 اور پاول47 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔
تیسری وکٹ کیلیے ڈیرن براوو اور ڈیوائن براوو نے 114 رنز جوڑے مگر اس دوران مطلوبہ رن ریٹ خاصا بڑھ گیا، دونوں نے بالترتیب 86 اور 51 رنز اسکور کیے، انجری کے سبب فیلڈ سے خاصی دیر باہر رہنے والے کرس گیل کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی اجازت ملی تاہم وہ2رنزبنا کر میدان بدر ہو گئے، دیگر بیٹسمینوں میں صرف آندرے رسل (43) ہی کچھ مزاحمت کرسکے،47.3 اوورز میں ٹیم کا سفر290 رنز پر اختتام کو پہنچا، فالکنر نے چار کھلاڑیوں کو بولڈ کیا، میک کے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔