روہت شرما کو ٹرپل ’ایچ‘ کی بیلٹ مل گئی

پال مائیکل لیویکس نے بھارتی فرنچائز کے نام خیرسگالی پیغام کے ساتھ یہ بیلٹ بھجوائی ہے۔

پال مائیکل لیویکس نے بھارتی فرنچائز کے نام خیرسگالی پیغام کے ساتھ یہ بیلٹ بھجوائی ہے۔ فوٹو: نیٹ

RAWALPINDI:
بھارتی کرکٹر روہت شرما کو ڈبلیو ای ای اسٹار ٹرپل ' ایچ ' کی جیتی ہوئی چیمپئن شپ بیلٹ کا تحفہ موصول ہوگیا، اس بیلٹ کے سائیڈ پر ممبئی انڈینز بھی لکھا ہوا ہے۔


روہت شرما نے اس بیلٹ کے ساتھ اپنی خصوصی تصویر بناکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے، شرما کو یہ بیلٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے بھیجی ہے۔

یاد رہے کہ ممبئی انڈینز نے رواں برس ریکارڈ تیسری بار آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا، پال مائیکل لیویکس جنھیں عرف عام میں ٹرپل ' ایچ ' کہا جاتا ہے، انھوں نے بھارتی فرنچائز کے نام خیرسگالی پیغام کے ساتھ یہ بیلٹ بھجوائی ہے۔
Load Next Story