ڈائریکٹراسکولز اور کالجز کے عہدے ایک ماہ سے خالی
مفت تقسیم کی جانیوالی درسی کتب کی بروقت فراہمی کے امکانات بھی معدوم ہوچکے
ڈی اوہیڈکوارٹرکو کام سے روک دیاگیا،دفترمیں اساتذہ وملازمین کی فائلوں کاانبار لگ گیا۔ فوٹو: فائل
صوبائی محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کے سبب ڈائریکٹراسکولز کراچی، ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی اورسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے خالی پڑے ہیں۔
ان عہدوں پرافسران کی تقرری نہ کیے جانے سے ایک جانب توکراچی کے سرکاری اسکولوں اورکالجوں کاکوئی پرسان حال نہیں تودوسری جانب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے صوبے میں مفت تقسیم کی جانے والی درسی کتب کی بروقت فراہمی کے امکانات بھی معدوم ہوچکے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراسکولزکراچی کے عہدے پر اس وقت کوئی افسرموجودنہیں ہے جس کے سبب ڈی اوہیڈ کوارٹر احمد نوازنیازی کراچی کے سرکاری اسکول اوراساتذہ وملازمین کے روزمرہ معاملات دیکھ رہے تھے تاہم منیبہ اسکول کے معاملے پرایف آردرج کرانے کی کوشش کی پاداش میں انھیں بھی کام سے روک دیاگیا تھاجبکہ کراچی کے سرکاری کالجوں میں ریجنل ڈائریکٹرکالجزکے نہ ہونے کے سبب ان کے دفترمیں اساتذہ وملازمین کی فائلوں کاانبارلگاہواہے۔
ریجنل ڈائریکٹرکالجز حیدرآبادبرکات حیدرکے پاس اس عہدے کااضافی چارج ہے جونیب اوراینٹی کرپشن میں اپنے اوپرچلنے والے کیسز کے سلسلے میں ہفتے یادوہفتے میں ایک روزکراچی کارخ کرتے ہیں اورانتہائی ضروری فائلوں پردستخط کے بعدحیدرآباد روانہ ہوجاتے ہیں، ''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کی پشت پناہی کے سبب ریجنل ڈائریکٹرکالج کراچی کے عہدے پر مستقل افسرکی تعیناتی ممکن نہیں ہوسکی ہے، اعلیٰ شخصیت چاہتی ہے کہ برکات حیدری کے پاس ہی اس عہدے کااضافی چارج رہے، مزید براں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین بورڈ عبد السلام خوجہ 31دسمبر کواپنے عہدے کی مدت پوری کرچکے ہیں ۔