شام دھماکے اور فائرنگ 20فوجیوں سمیت 40افراد مارے گئے

پلمیرا میں2خودکش حملوں میں12فوجی مارےگئے،20اہلکار زخمی، باغیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری، کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی.

بشارالاسد کیخلاف خواتین بھی میدان جنگ میں آگئیں، 2 بیٹے شام کی جنگ میں مارے گئے، اس لیے بندوق اٹھالی، ایک خاتون کا موقف. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شام میں دو خودکش کار بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں 12 سرکاری فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک اور 20 فوجیوں سمیت درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے جنوبی شہر پلمیرا میں خودکش بمباروں نے بارود سے بھری 2 کاروں کو ملٹری انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب زور دار دھماکے سے اڑا دیا جس میں 12 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ بدھ کے روز پورے ملک میں پرتشدد واقعات میں20 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔




شامی فوج نے صوبہ دمشق میں باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ اے پی پی کے مطابق صدر بشارالاسد کی افواج کے خلاف خواتین بھی میدان جنگ میں آگئیں جن میں 36 سالہ سابق اسکول ٹیچر ہربک پنٹو قابل ذکر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے2 بیٹے شام میں جاری جنگ کے دوران مارے گئے جس کے بعد وہ صدر بشارالاسد کی حامی فوج کے خلاف بندوق اٹھانے پرمجبور ہوگئی ہیں۔
Load Next Story