الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ زورپکڑنے لگا

طاہرالقادری،عمرا ن کے بعد ق لیگ نے بھی کامطالبہ کردیا،الیکشن التوا کی قیاس آرائیاں.

طاہرالقادری،عمرا ن کے بعد ق لیگ نے بھی کامطالبہ کردیا، الیکشن التوا کی قیاس آرائیاں. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکامطالبہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری،عمران خان،ایم کیوایم قائدین کے بعدق لیگ کی قیادت نے بھی الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکامطالبہ کردیا،ن لیگ کی قیادت تاحال الیکشن کمیشن کادفاع کررہی ہے،حکمران جماعت پیپلزپارٹی کی قیادت نے الیکشن کمیشن کی تحلیل کے مطالبات کو''غیرآئینی'' قرار دے رکھا ہے۔الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکے بڑھتے مطالبات نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے بارے میںقیاس آرائیاں بڑھادی ہیں۔




باخبرحلقے ان مطالبات کوالیکشن کے التواکی سازش قراردے رہے ہیں، سیاسی حلقے یہ بھی سمجھتے ہیں کہ انتخابات کے ملتوی ہونیکا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، پیپلزپارٹی کی حریف جماعتوں کے قائدین یہ دلیل پیش کررہے ہیں کہ پیپلزپارٹی مئی اورجون میںانتخابات کے حق میں نہیں کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کے وقت عام انتخابات سے پیپلزپارٹی کونقصان ہوسکتاہے۔
Load Next Story