حج پروازیں تاخیر پرخصوصی کمیٹی نے سیکریٹری دفاع کوبلالیا
پی آئی اے مسافروں کو کھانا دے تو6 سے 8 کروڑ روپے کا فائدہ ہو سکتا ہے،ایم ڈی
یورپ سے آنیوالی فلائٹس کوملتان لانے سے اربوںروپے کا فائدہ ہوگا،چیئرمین۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے حج پروازوںمیںتاخیرسے متعلق بلائے گئے اجلاس میںآ ئندہ سیکریٹری دفاع کی حاضری کویقینی بنانیکی ہدایت کی ہے جبکہ وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری اورایم ڈی پی آئی اے نے ادارے کی زبوںحالی،مالی وانتظامی امور،حج تاخیر فلائٹس انڈرگراونڈائرکرافٹ ڈیفکٹوائرکرافٹ لیزپرجہازلینے کے اموربارے کمیٹی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
کمیٹی برائے حج تاخیر پروازیں کا اجلاس قائم مقام چیئرمین شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا،منیجنگ ڈائریکٹرکیپٹن جنیدیونس نے بتایاکہ دسمبرمیںایئرکرافٹ کے چھ فیصدفیول کی بچت کرکے بیس ارب کافائدہ ہوا،اگرملک میںپی آئی اے مسافروں کو کھانا دیناشروع کردے توچھ سے آٹھ کروڑروپے کافائدہ ہوسکتا ہے،پی آئی اے بورڈ کا ازسرنوجائزہ لیاجارہا ہے۔ انھوںنے کہاکہ اٹک آئل ریفائنری کاتیل ناقص کوالٹی کا ہوتا ہے،اسکاتیل استعمال کرنیکی وجہ سے جہازکے انجن میںکچراجاتاہے،پی آئی اے میںجعلی ڈگری رکھنے والے دوسوسے زائدافرادکونوکری سے نکالاہے جس میںکیپٹن بھی تھا،مزید جانچ پڑتال کررہے ہیں۔
وزارت دفاع حکام نے بتایاکہ گزشتہ آٹھ ماہ سے پی آئی اے میںنئی کوئی بھرتی نہیںہوئی جبکہ مارچ میںپی آئی اے کو5 جہازمل جائیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ اسلام آبادنئے ایئرپورٹ کی تعمیرمیںتاخیربجلی،پانی اورسڑکیںتعمیر نہ ہونیکی وجہ سے ہورہی ہے اگریہ تینوںچیزیں مل جائیں تو ایئرپورٹ آپریشنل ہوجائیگا،چیئرمین کمیٹی صمصام بخاری نے کہاکہ آئندہ اجلاس میںڈیفنس سیکریٹری اپنی حاضری کویقینی بنائیں، ادھرادھرکی کو ئی بات نہیںچلے گی،یورپ سے آنیوالی فلائٹس کولاہورکے بجائے ملتان ایئرپورٹ میںمتبادل کے طور پراتاریںتواربوںروپے کافائدہ ہوسکتاہے۔