اوگراکرپشن کیسملزم سلیم کی سرکاری گواہ بننے کی پیشکش
پیشکش کاجائزہ لیاجارہاہے،تفتیشی افسر،جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرسلیم کو جیل بھیج دیا گیا
پیشکش کاجائزہ لیاجارہاہے،تفتیشی افسر،جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرسلیم کو جیل بھیج دیا گیا فوٹو: فائل
احتساب عدالت نمبر 1 کے جج شاہد نصیر نے اوگرا میں مبینہ طور پر82ارب روپے فراڈکیس میںگرفتارملزم سلیم شہزاد بھٹی کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرجوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا ہے اوراسے دوبارہ کل جمعہ8فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کرپشن کی لوٹی گئی 60 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی ہے اور سرکاری گواہ بننے کی بھی پیشکش کردی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ریفرنس کا ایک مرکزی ملزم سابق چیئرمین توقیر صادق جو دبئی فرار ہوگیا تھا اسے ملک واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ دوسرا مرکزی ملزم ممبرگیس میرکمال بجارانی سوئٹزر لینڈ فرار ہوگیا ہے اسے بھی واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ملزم سوئٹزر لینڈ میں ایک اسپتال میں داخل ہے۔عدالت نے مرکزی کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔