وزیر داخلہ نے کراچی میں رینجرز کو گشت بڑھانے کی ہدایت کردی

وزارت داخلہ میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس، تفصیلی غورکیاگیا

وزارت داخلہ میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس، تفصیلی غورکیاگیا۔ فوٹو: فائل

وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے پاکستان رینجرزکو کراچی میں پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف سی کی صوبہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں خدمات کی تعریف کی ہے۔

وزارت داخلہ کے بدھ کو جاری بیان میں کہاگیاہے کہ وزارت داخلہ میں وزیرداخلہ کی سربراہی میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔




جس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا۔وزیرداخلہ نے کراچی میں رینجرزکی پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کی اورکہاکہ ایف سی کی صوبہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں خدمات اورقربانیاں قابل ستائش ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story