ومبلڈن ٹینس ویمنزڈبلز ٹرافی اولمپک چیمپئن ایکٹرینا اورالینا کے نام

ویمنز ڈبل فائنل میں دوسری بار اسکور ’ ڈبل بیگل ‘ رہا یعنی حریف پلیئرز کوئی بھی ایک گیم نہیں جیت پائیں

ویمنز ڈبل فائنل میں دوسری بار اسکور ’ ڈبل بیگل ‘ رہا یعنی حریف پلیئرز کوئی بھی ایک گیم نہیں جیت پائیں . فوٹو : اے ایف پی

اولمپک چیمپئن ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا نے پہلی بار ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا نے فائنل میں چائنیز تائپے کی ہاؤ چینگ چان اور مونیکا نیکولیسکو کو 0-6، 0-6 سے آؤٹ کلاس کردیا، انہوں نے حریف پلیئرز کا قصہ 55 منٹ میں تمام کردیا، وہ اس سے قبل 2013 کے فرنچ اوپن اور2014 کے یوایس اوپن ویمنز ڈبلز ٹائٹلز بھی اپنے نام کرچکی ہیں، ومبلڈن میں ویمنز ڈبل فائنل میں دوسری بار اسکور ' ڈبل بیگل ' رہا ہے، یعنی حریف پلیئرز کوئی بھی ایک گیم نہیں جیت پائی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :گاربائن مگاروز پہلا ومبلڈن ٹائٹل لے اُڑیں


مینز ڈبلز فائنل میں لوکاس کوبوٹ اور مارسیلو میلو نے اولیور میریچ اور میٹ پاویک کیخلاف 7-5، 5-7، 6-7 (7/2)، 6-3 اور11-13سے کامیابی حاصل کرلی۔



گرلز سنگلز ٹرافی میچ میں تھرڈ سیڈ امریکا کی کلیری لیو نے میدان مارلیا، انہوں نے ہموطن این لی کیخلاف 2-6، 7-5 اور2-6 سے فتح کو اپنا مقدر بنالیا۔

Load Next Story