بارشوں کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا محکمہ موسمیات
سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوگی
بلوچستان میں بارشوں سے بھاری نقصانات، رات گئے کراچی میں بارش۔ فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کاسلسلہ پورے ہفتے جاری رہے گا تاہم ملک میں جاری مون سون کی بارشوں سے بیشترعلاقوں میں شدید حبس ہوگیا، تربت44، چلاس43، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر، نورپورتھل میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج اور کل ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن، سندھ، بالائی پنجاب، خیبرپختونخو، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی، موسلادھار بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔
دریں اثنائ اندرون صوبہ مختلف علاقوں میں بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے، حفاظتی بند ٹوٹ گئے، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ درجنوں کچے مکانات منہدم ہوگئے کئی دیہات زیر آب آنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کی معاونت، ہرممکن امداد کی فراہمی اور انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
اسٹاف رپورٹر کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب شہر میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ رات گئے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، بہادر آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل کار ساز ، شاہ فیصل کالونی، منگھوپیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر ، سپر ہائی وے اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔