کاجل اگروال فلم ’’اسپیشل 26‘‘ میں آج اکشے کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

اسپیشل 26 کی کہانی 1980میں سی بی آئی کے ایجنٹ بن کر ڈاکے ڈالنے والے گروہ کے واقعہ پر مبنی سچی ہے۔

فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں،کاجل اگروال۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کاجل اگروال نئی بھارتی فلم ''اسپیشل 26''میں آج اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شائقین کی خوشی کے لیے دل سے پرفارم کیا ہے اور ان کے دل جیتنے کی کوشش کرتی رہوں گی۔ کاجل اگروال کی 4نئی فلمیں2013میں ریلیز کے لیے تیار ہیں ۔ان میں تین تامل اور ایک ہندی کی فلم شامل ہے ،ہندی فلم ''اسپیشل26'' آج 8فروری کو سینمما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔قبل ازیں اداکارہ کاجل اگروال کی اس نئی فلم کے ٹریلرز بھی ریلیز ہوچکے ہیں ۔فلم کی ٹیم نے پروموشنل تقریبات میں بھی شرکت کی ۔ان میں انوپم کھیر ،منوج باجپائی ،جمی شیر گل اور دیگر شامل ہیں ۔اس فلم میں اکشے کمار مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورے ہیں ۔

اکشے کمار سی بی آئی کے ایجنٹ کا کردار نبھارہے ہیں ،فلم کی کہانی 1980میں سی بی آئی کے ایجنٹ بن کر ڈاکے ڈالنے والے گروہ کے واقعہ پر مبنی سچی ہے۔ اس میں کاجل اگر وال نے انتہائی اہم اور عمدہ کام کیا ہے۔فلم میں کاجل اگر وال اکشے کمار کے ساتھ لیڈنگ لیڈی رول میں جلوہ گر ہونگی ۔اداکارہ کاجل اگروال کا کہنا ہے کہ ہدایتکار نیراج پانڈے کی اس ڈرامہ فلم میں منفرد کردار نبھایا ہے اور اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ۔

انھوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بڑی اچھی ہے اسے خود ہدایتکار نیراج پانڈے نے تحریر کیا ہے ۔27سالہ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں ،مجھے اپنے رول کرنے میں بہت مزہآیا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی پوری ٹیم نے اس میں اپنے کردار بڑی عمدگی سے نبھائے ہیں ۔اکشے کمار کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے ان کے ساتھ کام کرکے فخر محسوس کرتی ہوں ۔بالی وڈ میں سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے یہاں پر نئے چہروں پر بڑی توجہ دی جاتی ہے اور نئے ٹیلنٹ کے ضایع ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2004سے لے کر اب تک 26فلموں میں کام کرچکی ہوں کچھ فلمیں ابھی زیر تکمیل ہیں تاہم زیادہ تر کے ریلیز ہونے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔




نئی فلموں سے بڑی اچھی توقعات وابستہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ رواں برس نئی فلموں کے لیے اچھا رہے گا اور ہر فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کرسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب آنیوالی فلموں میں مزید اعتماد کے ساتھ کام کرسکوں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم ''اسپیشل 26''میں انوپم کھیر اور منوج باجپائی بھی اہم کردار نبھارہے ہیں ۔اس فلم کو 19 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا مگر اسے تاخیر ہوجانے پر تاریخ تبدیل کردی گئی ۔اب یہ فلم رواں سال سینمائوں کی زینت بنائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ 19جون 1985کو ممبئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ کاجل اگروال نے 2004میں فلم ''کیوں ہوگیاناں۔''سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

اداکارہ کا تعلق پنجابی گھرانے سے ہے ،بڑی بہن نشاء اگروال بھی فلم میں کام کرتی ہیں ۔ممبئی کے اسکول اور کالج سے تعلیم مکمل کی ۔اداکارہ نے'' ماس میڈیا ''میں گریجوایشن کی ۔پہلی فلم میں معاون اداکارہ کے طور پر مختصر کردار نبھایا ۔پہلی بار لیڈنگ رول تلگو فلم'' تیجا لکھشمی '' میں نبھایا ۔یہ فلم 2007 میں ریلیز کی گئی، اداکارہ کو 2009تلگو فلم میں بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزدکیا گیا۔ 2010 اور 2011کے دوران بھیدو مرتبہ فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں ہوئیں ۔2010میں بہترین اداکارہ کا سینما ایوارڈ دیا گیا ۔2011میں زی سائن ایوارڈ کے لیے منتخب کی گئیں ۔2011میں فلم ''سنگھم ''میں کایا بھوسلے کا کردار نبھایا ۔اس دوران متعدد تامل اور تلگوفلموں میں جاندار کردار نبھائے اور شائقین سے داد وصول کی ۔

اداکارہ نے بالی وڈ میں بڑے پراجیکٹ کے لیے لیڈنگ رول میں کردار نبھانے کے لیے اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی آفر قبول کی اور اب یہ فلم مکمل ہوچکی ہے اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے اب فائنل تاریخ دی گئی ہے۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ کاجل اگروال کے مستقبل کی لڑی اس فلم کی کامیابی سے جڑی ہے ۔اس فلم کے باکس آفس پر کامیاب بزنس سے ہی ان کی پرفارمنس کا تعین ہوسکے گا ۔نقادوں کا خیال ہے کہ اداکارہ نے سائوتھ کی کامیاب فلموں کے بعد بالی وڈ کا رخ کیا ہے لیکن ان کا آغاز ہندی فلم سے ہوا تھا ۔اب پھر اکشے کمار کے ساتھ ان کی نئی فلم ''اسپیشل 26''ان کے کیرئیر کا فیصلہ کرے گی ۔
Load Next Story