بلوچستان کے وسائل کی اہمیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے ایپزا

قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ صنعتکاروں و سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا محور ہے۔

چیئرمین ایپزا محمد سعادت ایس چیمہ کی فضل قادر خان اور غلام فاروق سے ملاقات۔ فوٹو : ایکسپریس

WAH CANTT:
بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اس کی اہمیت و افادیت کو مانا جاتا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے صنعتکاروںو سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا محور ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی محمد سعادت ایس چیمہ نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر فضل قادر خان اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر غلام فاروق سے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔




چیئرمین EPZA سعادت ایس چیمہ نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں رابطہ آفیس کے لیے جگہ دینے پر چیمبر کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہEPZA کا رابطہ آفس بزنس کمیونٹی، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کے رابطہ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Load Next Story