نجی کالج کی پارکنگ میں دھماکے کا معمہ حل نہ ہوسکا

دھماکے میں نیوی کے افسر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں،جائے وقوع پر جانے سے روک دیا گیا تھا ، ایس ایچ او تھانہ شارع فیصل

دھماکے میں نیوی کے افسر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں،جائے وقوع پر جانے سے روک دیا گیا تھا ، ایس ایچ او تھانہ شارع فیصل فوٹو : فائل

KARACHI:
کارساز کے قریب واقع نجی کالج کے پارکنگ ایریا میں دھماکے کا معمہ حل نہ ہوسکا۔

دھماکے کے نتیجے میں نیوی کے افسر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح کارساز پر واقع نجی کالج کے پارکنگ ایریا میں گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑ ی میں سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی شارع فیصل اور ایس ایچ او تھانہ شارع فیصل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کار ساز کے مقام پر پہنچ گئے تاہم پولیس کو نجی کالج کے پارکنگ ایریا کی جانب جانے سے روک دیا گیا۔




ایس ایچ او تھانہ شارع فیصل طارق رحیم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ان کے علم میں نہیں دھماکا کس نوعیت کا تھا اور دھماکے کے نتیجے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ انہیں جائے وقوع پر جانے سے روک دیا گیا تھا ، واقعے کی رپورٹ درج کرنے سے متعلق اب تک کسی بھی شخص نے پولیس سے رابطہ نہیںکیا،پاکستان نیوی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈرکامران کے مطابق بحریہ کالج کے مرکزی سڑک پر سی این جی سلنڈر کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان نیوی کے ایک افسر اور اہلیہ زخمی ہوئے ہیں جو اپنے بچوں کو کا لج چھوڑ نے آئے تھے۔
Load Next Story