2013 کے ابتدائی 36 دن خسرہ کی وبا نے 131بچوں کی جان لی

3ہزار سے زائد بچے وبا کا شکار ہوئے، خسرہ نے پاکستان میں تمام بیماریوں کے ریکارڈ توڑ دیے، عالمی ادارہ صحت

3ہزار سے زائد بچے وبا کا شکار ہوئے، خسرہ نے پاکستان میں تمام بیماریوں کے ریکارڈ توڑ دیے، عالمی ادارہ صحت ، فوٹو: فائل

KARACHI:
کراچی سمیت اندرون سندھ میں رواں سال کے ابتدائی36 دنوں میں خسرے کی وبا سے131بچے زندگی کی باز ہار گئے جبکہ 3ہزار سے زائد بچے اس وبا کا شکار ہوئے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے اپنی حالیہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرے کی موجودہ وبا نے پاکستان میں تمام بیماریوں کے ریکارڈ توڑ دیے،رپورٹ میں بتایاگیاکہ پاکستان میں خسرے کی وبا نے سر اٹھا لیا ہے جس سے اموات کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوا ہے۔




عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرہ کی تازہ رپورٹ جاری میں بتایا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی دنوں میں خسرہ سے سندھ میں 79بچے ، بلوچستان میں 38' خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں 66 بچے زندگی کی باز ہا چکے ہیں جبکہ اس مرض کا شکار بچوں کو مختلف پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ادھر ماہرین طب کا کہنا ہے کہ خسرہ کا مرض سردیوں میں ایک سے دوسرے کو لگتا ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورش لازمی کرائیں۔
Load Next Story